13 اپریل 2014 - 14:01
اسرائیلی وزیر خارجہ: تمام عرب ممالک میں اسرائیل کے سفارتخانے کھل جائیں گے

اسرائیل کے وزیر خارجہ لیبر مین نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں اسرائیل کے سفارتخانہ تمام عرب ممالک میں کھل جائیں گے اور اسرائیل کی تمام عربوں سے صلح ہوجائےگی۔

ابنا: آویگڈور لیبر مین نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں اسرائیل کے سفارتخانہ تمام عرب ممالک میں کھل جائیں گے اور اسرائیل کی تمام عربوں سے صلح ہوجائےگی۔ اس نے کہا کہ میانہ روی رکھنے والے عرب ممالک اس مسئلہ سے اچھی طرح آگاہ ہیں کہ اسرائیل سے انھیں کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ عرب ممالک کے لئے ایران، حزب اللہ اور القاعدہ  خطرہ ہیں۔

اسرائيلی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کا حقیقی دوست ہے اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی اسرائیل کے دوست ہیں اوروہ علاقہ میں اسرائیل کی بالادستی کے لئے کام کررہے ہیں۔

.......

/169